وزیر اعظم صرف درس دینا اور چندہ لینا جانتے ہیں ، احسن اقبال
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز ) مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما احسن اقبال نے کہا کہ حکومت نے چند روز سے پی آر مہم شروع کر رکھی ہے جس کیلئے 5 ارب روپے خرچ کئے گئے ہیں ، جھوٹی مہم سے بتایا جا رہا ہے کہ پاکستانی معیشت جنت کی معیشت بن چکی ہے۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما احسن اقبال نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم صرف چندہ لینا اور درس دینا جانتے ہیں ، ہم نے 11ہویں پانچ سالہ منصوبے میں اہداف حاصل کئے ، ہم بارہواں پانچ سالہ منصوبہ 2018 سے 2023 دے کر گئے تھے ۔
عالمی رہنماو¿ں نے بارہویں پانچ سالہ منصوبے کو پاکستان کی ترقی کا زینہ قرار دیا تھا، تین سال ہو گئے یہ حکومت پانچ سالہ منصوبہ شروع نہ کر سکی ،عمران خان صاحب لانگ ٹرم منصوبہ بندی مسلم لیگ ن کی حکومت نے کی۔
احسن اقبال نے کہا کہ آپ مڈ ٹرم منصوبہ مکمل نہیں کر سکے ، لانگ ٹرم کیا پلان کرنا ، 2014 میں آپ نے ہماری حکومت کو گرانے کی کوشش کی، آپ نے بار بار دھرنے دیئے ، آپ دشمن لابی کا آلہ کار بن چکے ہیں ، آپ جھوٹ بولتے ہیں کہ آپ نے قرضے واپس کئے ، آپ نے الٹا 13 ہزار ارب کا نیا بوجھ پاکستانی قوم پر لادا۔وزیر اعظم اور ان کے مشیر ڈھٹائی سے کہتے ہیں معیشت کو چار چاند لگ گئے۔
یہ بھی پڑھیں:خواتین اور بچوں کے لئے بڑی خبر