جوہی چاولہ 5 جی ٹیکنالوجی کیخلاف عدالت پہنچ گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)بالی وڈ اداکارہ جوہی چاولہ ففتھ جنریشن (5 جی) ٹیکنالوجی کے استعمال کے خلاف عدالت سے رجوع کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق جوہی چاولہ فلمی دنیا اور کاروبار کے ساتھ ساتھ سماجی کاموں میں مصروف ہیں اور اب وہ ایسے ہی معاملے کو عدالت لے گئی ہیں۔
اداکارہ نے 5 جی ٹیکنالوجی کے نفاذ کے خلاف دہلی ہائیکورٹ سے رجوع کیا اور انہوں نے ایک درخواست دائر کی ہے۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ملک میں 5 جی فائیو ٹیکنالوجی کے نفاذ سے پہلے اس سے متعلق تمام اسٹڈی کو غور سے پڑھا جائے۔
انہوں نے کہا کہ یہ تحقیق اس ٹیکنالوجی کے استعمال کے دوران تابکاری سے پودوں، جانوروں پر پڑنے والے اثرات سے متعلق ہے۔
اداکارہ کا درخواست میں کہنا ہے کہ اس ٹیکنالوجی سے آئندہ نسل پر نقصان کا بھی جائزہ لیا جائے۔جوہی چاولہ کی درخواست پر 2 جون کو مزید سماعت ہوگی۔
اداکارہ کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھاکہ میں ٹیکنالوجی کے خلاف نہیں ہوں بلکہ ٹیکنالوجی کی دنیا سے ملنے والی پروڈکٹس سے ہم محظوظ ہوتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:خواتین اور بچوں کے لئے بڑی خبر