سشانت سنگھ خود کشی کیس میں اہم پیشرفت، ریا چکروتی کو بڑا جھٹکا لگ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) بالی ووڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت خود کشی کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ آنجہانی اداکار کے گھریلو ملازمین اداکارہ ریا چکروتی سمیت 35 افراد کے خلاف سلطانی گواہ بن گئے۔
انڈیا ٹوڈے کے مطابق سشانت سنگھ راجپوت خود کشی سے متعلقہ منشیات کیس میں نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے سشانت کے گھریلو ملازمین کیشو بکنر اور نیرج سنگھ کو طلب کر رکھا تھا۔ یہ ان چار لوگوں میں شامل ہیں جو سشانت کی گزشتہ سال 14 جون کو خود کشی کے وقت گھر پر موجود تھے۔سشانت کے دونوں گھریلو ملازمین اداکارہ ریا چکروتی اور ان کے بھائی شووک چکروتی سمیت 35 افراد کے خلاف منشیات کیس میں سلطانی گواہ بنے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: صبا قمر نے بھارت کے لیجنڈری اداکار عرفان خان سے عیدی لینے کا قصہ سنادیا
خیال رہے کہ ریا چکروتی اور سشانت سنگھ راجپوت ریلیشن شپ میں تھے۔ سشانت کی خود کشی کے بعد کیس کی تحقیقات کے دوران منشیات کا پہلو بھی سامنے آیا تھا جس کے بعد این سی بی نے ریا چکروتی اور ان کے بھائی شووک کو گرفتار کرلیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: جوہی چاولہ 5 جی ٹیکنالوجی کیخلاف عدالت پہنچ گئیں