کورونا مریض کی لاش دریا میں پھینکنے کی ویڈیو وائرل

May 31, 2021 | 20:28:PM

Read more!

 (24 نیوز) بھارت میں کورونا سے ہلاک ہونے والے مریض کی لاش کو پل سے دریا میں پھینکنے کی ویڈیو وائرل ہونے پر پولیس نے دو افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔
انٹرنیٹ پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جو بارش کے دوران گاڑی میں بیٹھے شخص نے بنائی جس میں دو افراد کو کورونا سے ہلاک ہونے والے مریض کی پلاسٹک میں لپٹی لاش کو دریا میں پھینکتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، لاش دریا میں پھینکنے والوں میں سے ایک نے پی پی ای لباس بھی پہن رکھا ہوتا ہے جو عمومی طور پر ہسپتال کا عملہ پہنتا ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: چین :دو بچوں کی پالیسی ختم ، جوڑوں کو تین بچوں کی اجازت
ویڈیو وائرل ہونے پر پولیس حرکت میں آگئی اور تحقیقات کا آغاز کردیا۔ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلا کہ یہ لاش ریاست اترپردیش کے علاقے شہرت گڑھ کے رہائشی پریم ناتھ مشرا کی ہے جو کورونا کے باعث 25 مئی کو ضلعی ہسپتال میں داخل ہوا تھا اور 28 مئی کو موت واقع ہوگئی تھی۔
واضح رہے کہ بھارت میں رواں ماہ کے آغاز میں کورونا کے مریضوں کی 50 سے زائد لاشیں دریائے گنگا میں تیرتی ہوئی آئی ہیں جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ویکسین لگوانے والے پاکستانی شہریوں کو بڑی خوشخبری مل گئی

مزیدخبریں