وزارت صحت کا فائزر کمپنی کی ویکسین خریدنے کا فیصلہ 

May 31, 2021 | 21:03:PM

(24نیوز)وزارت صحت نے فائزر کمپنی کی ایم آر این اے ویکسین خریدنے کا فیصلہ کرلیا ۔
 ذرائع وزارت صحت کے مطابق ایم آر این اے ویکسین کی دس لاکھ خوراکیں خریدی جائیں گی، ویکسین کی خریداری بذریعہ ایم ڈی ایم اے کی جائے گی، فائزر کمپنی کی جانب سے بھی ویکسین فراہم کرنے کی یقین دہانی کروا دی گئی۔
 ذرائع کے مطابق پاکستان میں خوراکیں جولائی یا اگست تک پہنچنے کا امکان ہے ،ویکسین کی سٹوریج کے لیے 23 الٹرا کولڈ چین فریزر خرید لیے گئے،وزارت صحت حکام اور فائزر نے ویکسین خریداری کے حوالے سے بات چیت ہونے کی تصدیق کی ۔
 وزارت صحت حکام نے بتایا کہ فائزر ویکسین کم قوت مدافعت والے افراد کو لگائی جائے گی، چالیس سال سے کم بیرون ملک سفر کرنے کے خواہشمند افراد کو فائزرز ترجیحی بنیادوں پر لگے گی۔
یہ بھی پڑھیں۔ نہیں دینگے امتحان۔۔طلبا کا اعلان

مزیدخبریں