غیر ملکی فنڈنگ کیس۔۔ اکبر ایس بابر کا اسکروٹنی کمیٹی پر حقائق چھپانے کا الزام

May 31, 2021 | 21:51:PM

 (24نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے سابق عہدیدار اکبر ایس بابر نے الزام عائد کیا ہے کہ اسکروٹنی کمیٹی الیکشن کمیشن کے فیصلہ کیخلاف ہم سے حقائق چھپا رہی ہے۔
الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اکبرایس بابر نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف غیر ملکی پارٹی فنڈنگ کے معاملے پر بینک اکاو¿نٹس کی تفصیلات کیوں چھپائی جارہی ہیں؟اکبرایس بابر نے کہا کہ ہم وہ کام کررہے ہیں جو ا سکروٹنی کمیٹی ساڑھے 3 سال میں نہ کرسکی۔ بلی تھیلے سے باہر آچکی ہے، ہم معاملے کے تہہ تک پہنچ چکے ہیں، گھٹن کا ماحول زیادہ دیر نہیں چلے گا، سچائی سامنے آنے والی ہے۔
خیال رہے کہ اکبرایس بابر نے اسکروٹنی کمیٹی سے پی ٹی آئی کا ریکارڈ مانگ لیا ہے۔ اکبر ایس بابر نے پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کا ریکارڈ فراہم کر نے کی درخواست الیکشن کمیشن میں دائر کر رکھی ہے۔
یہ بھی پڑھیں۔ بیٹا بھی والدہ کے نقش قدم پر۔۔’’ شلپا شیٹھی‘‘ کے ڈانس کو کاپی کرنے کی ویڈیو وائرل

مزیدخبریں