آزاد کشمیر پیپلزپارٹی کا قلعہ۔۔ جیالے بھرپور انتخابی مہم چلائیں۔۔بلاول بھٹو

May 31, 2021 | 21:56:PM
 آزاد کشمیر پیپلزپارٹی کا قلعہ۔۔ جیالے بھرپور انتخابی مہم چلائیں۔۔بلاول بھٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) پیپلزپارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زر داری نے کہا ہے کہ آزاد جموں و کشمیر پاکستان پیپلزپارٹی کا مضبوط قلعہ ہے،آزاد جموں و کشمیر کے جیالے انتخابات کے لئے بھرپور مہم چلائیں،انشااللہ پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدوار آزاد جموں و کشمیر کے انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو زرداری سے آزاد جموں و کشمیر میں پی پی پی صدر لطیف اکبر ،آزاد جموں کشمیر اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر چوہدری یاسین نے ملاقات کی جس میں سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف بھی موجود تھے ۔
 بلاول بھٹو زرداری کو پی پی پی آزاد جموں و کشمیر کے عہدیداران نے وادی کی سیاسی صورت حال سے آگاہ کیا۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو بریفنگ دی گئی کہ پی ٹی آئی کی وفاقی حکومت آزاد جموں و کشمیر کے انتخابات مو¿خر کرانا چاہتی ہے، پی ٹی آئی کو آزاد جموں و کشمیر میں انتخابات کے لئے امیدوار تک نہیں مل رہے،پاکستان پیپلزپارٹی کے جیالے آزاد جموں و کشمیر کے آئندہ انتخابات میں کامیابی کے لئے پرعزم ہیں ، انشااللہ پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدوار آزاد جموں و کشمیر کے انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں۔ بیٹا بھی والدہ کے نقش قدم پر۔۔’’ شلپا شیٹھی‘‘ کے ڈانس کو کاپی کرنے کی ویڈیو وائرل