سینٹ میں براڈشیٹ کمیشن کی رپورٹ پر بحث ۔۔ حکومتی اور اپوزیشن ارکان کا شور شرابہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)سینٹ میں براڈشیٹ کمیشن کی رپورٹ پر بحث کے معاملے پر حکومتی اور اپوزیشن ارکان آمنے سامنے آگئے ،سینیٹر محسن عزیز کے ریمارکس پر اپوزیشن نے شدید شورشرابہ کیا ، چیئر مین سینٹ نے پی پی پی سینیٹر بہرہ مند تنگی کو جھاڑ پلا دی ۔
پیر کو سینٹ اجلا س کے دور ان براڈ شیٹ کمیشن کی رپورٹ پر بحث کی تحریک سنیٹر محسن عزیز نے کی ا ور کہاکہ وائٹ کالر کرائمز کے کیسز بڑھ رہے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ براڈ شیٹ میں ہماری حکومت اٹھائیس ملین جرمانہ دینا پڑا ،جسٹس عظمت سعید کو رپورٹ مرتب کرنے میں دھمکایا گیا ،اس کا ذکر وہ اپنی رپورٹ میں کر چکے ۔
انہوںنے کہاکہ اس رپورٹ میں نواز شریف اور اسحاق ڈار کانام لیا گیا ،یہ بے ایمان لوگ گدھوں کی طرح پاکستان کی کھال نوچ رہے ہیں،پی ٹی آئی سینیٹر محسن عزیز کے ریمارکس پر اپوزیشن سینیٹرز نے ہنگامہ کیا ۔ اجلاس کے دور ان چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی نے پی پی سینیٹر بہرہ مند تنگی کو جھاڑ پلادی اور کہاکہ سینیٹر بہرہ مند تنگی اپ دوسرے سینیٹرز سے کیسے بات کررہے ہیں،آپ اپنی سیٹ پر بیٹھیں،تبھی ایوان کی کاروائی چلے گی، صادق سنجرانی نے سینیٹر بہرہ مند تنگی کو واپس سیٹ پر بھجوادیا۔سینٹ میں قائد ایوان سینیٹر شہزاد وسیم نے کہاکہ جب بھی چوروں اور چوری کامعاملہ اٹھاتے ہیں تو ایوان میں شورمچا دیا جاتا ہے ،جب آئینہ دکھایا جائے توآئینہ توڑنے سے مسلئے حل نہیں ہوتے ،ناعاقبت اندیشوں کی بات ہوتی ہے تو اپوزیشن بنچوں سے آواز کیوں اٹھتی ہے ؟ہاﺅس کے احترام کو دونوں اطراف سے یقینی بنایا جائے ،اگر اپوزیشن ارکان ایسا ماحول بنائینگے تو پھر ویسا ہی جواب ملے گا ۔چیئرمین سینٹ نے اپوزیشن ارکان کو نشستوں پر بیٹھنے کی ہدایت کر دی۔
یہ بھی پڑھیں۔ شادی کی پہلی سالگرہ، شہروز سبزواری کی صدف کنول کو دلچسپ ویڈیو کیساتھ مبارکباد