(24 نیوز)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چھٹے ایڈیشن کے بقیہ میچ کا آغاز اگلے ماہ سے ابوظہبی میں ہونے جارہا ہے جس کے کیلئے شائقین کرکٹ سمیت کھلاڑی بھی کافی پرجوش دکھائی دے رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق کووڈ ایس او پیز کو مد نظر رکھتے ہوئے کھلاڑی ابوظہبی پہنچنے کے بعد قرنطینہ میں ہیں جو یقیناً ایک مشکل وقت ہوتا ہے۔ ہر وقت اکیلئے رہنا کسی بھی انسان کیلئے بوریت اور پھر ذہن پر منفی اثرات مرتب کرنے کا سبب بن سکتا ہے۔
ہمارے کھلاڑی بوریت کو دور بھگانے اور ایونٹ میں بہترین پرفارمنس دینے کیلئے خوب محنت کررہے ہیں۔
پشاور زلمی کے اوپنر امام الحق نے گزشتہ شب انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی جو کہ ویڈیو کال کا سکرین شاٹ ہے جس میں امام سمیت وہاب ریاض، عماد وسیم، بابر اعظم اور شعیب ملک موجود ہیں۔
امام الحق نے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ایک دوسرے سے نزدیک ہونے کے باوجود ہم بہت دور ہیں۔
کھلاڑیوںنے بتایا کہ ہم میں سے کچھ تو ایک ہی فلور پر موجود ہیں لیکن ایک دوسرے سے ملاقات نہیں کررہے، ہم خود کو ویڈیو کالز سے انٹرٹین کررہے ہیں تاکہ آپ کو آنے والے کچھ دنوں میں گراونڈ میں انٹرٹینمنٹ فراہم کرسکیں۔
دوسری جانب کراچی کنگز کے کھلاڑی بابر اعظم نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ ورک آوٹ کررہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:
https://www.instagram.com/p/CPgOFLijeod/?utm_source=ig_web_copy_link