(24نیوز)پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن نے ائیر سفاری شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ،ائیرسفاری اسلام آباد سے اسکردو کے لئے آپریٹ کی جائے گی۔
پی آئی اے انتظامیہ کے مطابق ائیرسفاری سے متعلق تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں اور آئندہ چندروز میں ائیرسفاری کا شیڈول جاری کر دیا جائے گا۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ائیرسفاری سے دنیا کی بلندترین چوٹیاں دیکھنے کو ملیں گی جبکہ ائیرسفاری سے ملک میں سیاحت کوبھی فروغ حاصل ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں۔حنا الطاف نے سوشل میڈیا صارفین کو انسٹاگرام پر مشہور ہونے کا موقع دےدیا
سیاحت کا فروغ۔۔پی آئی اے کا ائیر سفاری شروع کرنے کا فیصلہ
May 31, 2021 | 22:57:PM