(24 نیوز)ایک ایسے وقت میں جبکہ عالمی وبا قراردیئے جانے والے کورونا وائرس کی وجہ سے پوری دنیا کی معیشت بدترین بحران سے دوچار دکھائی دے رہی ہے اور بھارت میں بالخصوص اس کی تباہ کاریاں جاری ہیں تو بالی ووڈ اداکاروں و اداکاراؤں کی سرمایہ کاریاں بھی عروج پر پہنچ چکی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سشانت سنگھ خود کشی کیس میں اہم پیشرفت، ریا چکروتی کو بڑا جھٹکا لگ گیا
بالی ووڈ کے سپرسٹار امیتابھ بچن، ارجن کپور، ریتھک روشن، جھانوی کپور اور عالیہ بھٹ کے بعد فلم پروڈیوسر و اداکار اجے دیوگن نے بھی کروڑوں روپے مالیت کا ایک اور بنگلہ ممبئی کے پوش علاقے جوہو میں خرید لیا ہے۔اجے دیوگن نے جو بنگلہ خریدا ہے وہ ان کے پرانے بنگلے کے قریب ہی واقع ہے۔ اسی علاقے میں امیتابھ بچن، دھرمیندر، ہریتک روشن اور اکشے کمار کے بھی شاندار و پرآسائش بنگلے موجود ہیں۔نئے بنگلے کی تزئین و آرائش کا کام شروع کردیا گیا ہے۔
بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ کاجول اداکار اجے دیوگن کی اہلیہ ہیں۔ ان کے دو بچے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: شادی کی پہلی سالگرہ، شہروز سبزواری کی صدف کنول کو دلچسپ ویڈیو کیساتھ مبارکباد
بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار اجے دیوگن نے نئے بنگلے کو خریدنے کیلئے60 کروڑ روپے کی خطیر رقم خرچ کی ہے لیکن عام حالات میں اس بنگلے کی قیمت 70 سے 75 کروڑ روپے بتائی جا رہی ہے۔ بنگلے کا کل رقبہ 590 مربع گز ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کے سپر سٹارز، فلم پروڈیوسرز اور دیگر شخصیات عالمی وبا کے زمانے میں دراصل سرمایہ کاری کررہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بالی ووڈ کا معروف فوٹوگرافر 28سالہ ماڈل کو چار سال تک زیادتی کا نشانہ بناتا رہا
بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق نیا بنگلہ اجے دیوگن اور ان کی والدہ کے نام پر منتقل بھی کردیا گیا ہے لیکن اداکار کے ترجمان نے میڈیا کو بنگلے کی قیمت بتانے سے انکار کردیا ہے البتہ خریدے جانے کی تصدیق ضرور کی ہے۔
بالی وڈ کے سپر سٹار امیتابھ بچن نے گزشتہ دنوں ایک اپارٹمنٹ 31 کروڑ روپے کا خریدا ہے جس کے بعد وہ معروف اداکارہ سنی لیون کے پڑوسی بن گئے ہیں۔
بھارت میں اداکار سیف علی خان نے کچھ عرصے قبل جب ایک اور نیا بنگلہ خریدا تھا تو اس وقت کہا گیا تھا کہ انہوں نے بی جے پی کی جانب سے نشانہ بنائے جانے کے بعد اپنا گھر تبدیل کرلیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: حنا الطاف نے سوشل میڈیا صارفین کو انسٹاگرام پر مشہور ہونے کا موقع دےدیا