(24نیوز)مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونا 200روپے مہنگا ہوکر ایک لاکھ 12ہزار300روپے کی سطح پر پہنچ گیا ۔
صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت ایک ڈالرکی کمی سے 1903ڈالر ہوگئی جب کہ اس کے برعکس مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت 200روپے کے اضافے سے ایک لاکھ 12ہزار300روپے اور دس گرام سونے کی قیمت172روپے کے اضافے سے 96ہزار280روپے ہوگئی جب کہ چاندی کی فی تولہ قیمت1480روپے مستحکم رہی۔
یہ بھی پڑھیں۔اداکارہ حرا مانی کی اپنے بھائیوں کیساتھ ڈانس کرتے ویڈیو وائرل
سونا پھر مہنگا۔۔ ایک لاکھ 12ہزار300روپے تولہ ہوگیا
May 31, 2021 | 23:12:PM