پیوٹن خطرناک مرض کا شکار، کتنا عرصہ زندہ رہ سکیں گے؟ روسی انٹیلی جنس افسر کے انکشافات
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) روسی فیڈرل سیکیورٹی سروس کے ایک افسر نے دعویٰ کیا ہے کہ روسی صدر ولادی میر پیوٹن کے پاس جینے کیلئے محض تین سال کا وقت ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سیکیورٹی افسر نے دعویٰ کیا کہ 69 سالہ صدر کو کینسر کے عارضے میں مبتلا ہیں اور ان کی صحت تیزی سے خراب ہو رہی ہے۔
ان کی جانب سے یہ بھی دعویٰ کیا گیا ہے کہ روسی صدر کو ڈاکٹروں کی جانب سے زندہ رہنے کیلئے صرف تین سال کا وقت دیا گیا ہے جبکہ سردرد کے باعث وہ اپنی بینائی بھی کھو رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ”عامر لیاقت دلبرداشتہ نہ ہوں“ایک اور لڑکی چوتھی دلہن بننے کو تیار