پنجاب کے عوام کیلئے خوشخبری، حکومت نے بڑا اعلان کر دیا

May 31, 2022 | 08:56:AM

 (ویب ڈسک) محکمہ سیاحت پنجاب نے شہریوں کی سہولت اور انہیں مختلف شہروں میں تاریخی، سیاحتی مقامات کی سیر کروانے کے لیے مزید 9 ڈبل ڈیکر بسیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

 محکمہ سیاحت کے پاس اس وقت پانچ ڈبل ڈیکر بسیں ہیں جن میں سے تین بسیں لاہور جبکہ ایک راولپنڈی اور دوسری بہاولپور میں چلائی جا رہی ہے۔ لاہور اور راولپنڈی میں ڈبل ڈیکر بسوں کی پذیرائی کے بعد مزید 9 بسیں چلانے کا فیصلہ کیا گیا۔

اس حوالے سے محکمہ سیاحت کے حکام نے گزشتہ روز سیکریٹری سیاحت احسان بھٹہ کو نئی بسوں اور ان کے روٹس کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

ذرائع کو موصول ہونے والی تفصیلات کے مطابق محکمے نے 9 ڈبل ڈیکر جبکہ 4 سگنل بسیں خریدی ہیں، سنگل بسیں آئندہ دو سے تین ماہ جبکہ ڈبل ڈیکر بسیں اکتوبر، نومبر تک محکمے کو مل جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں:الیکشن کمیشن کےنئے ممبر ان کی  تعیناتی

 محکمہ سیاحت اس وقت لاہور میں مختلف روٹس پر تین ڈبل ڈیکر بسیں چلا رہا ہے جن میں سے ایک بس قذافی اسٹیڈیم سے روزانہ واہگہ بارڈر جاتی ہے، لاہور میں مزید تین ڈبل ڈیکر بسیں چلائی جائیں گے۔ راولپنڈی/ اسلام آباد میں اس وقت ایک ڈبل ڈیکر بس ہے یہاں مزید ایک ڈبل ڈیکر اور ایک سنگل بس سروس شروع کی جائے گی، اسی طرح ملتان، بہاولپور، ڈی جی خان اور فیصل آباد میں بھی ڈبل ڈیکر بسیں چلائی جائیں گی۔

 سیکریٹری احسان بھٹہ نے ٹی ڈی سی پی حکام کو ہدایت کی کہ جن شہروں میں ڈبل ڈیکربس سروس شروع کی جا رہی ہے وہاں بس کے روٹ کی مکمل رپورٹ تیار کی جائے۔ بس کے روٹ پر بجلی کی تاروں، درختوں، اوور ہیڈبرج، فلائی اوورز کی تعداد اور ان کی اونچائی کتنی ہے۔

 ذرائع نے بتایا کہ بہاولپور میں ڈبل ڈیکر بس خسارے میں جا رہی ہے تاہم لاہور اور راولپنڈی میں ڈبل ڈیکر بسیں محکمے کے ریونیو میں اضافہ کر رہی ہیں۔ ذرائع کے مطابق محکمہ سیاحت پنجاب نے چند ماہ قبل جنوبی پنجاب کے لیے سیاحتی ٹوور سروس شروع کی تھی تاہم اسے پذیرائی نہیں مل سکی ہے۔ اب راولپنڈی سے مری تک سنگل بس سروس کی جائیگی جبکہ لاہور سے کرتارپور صاحب سمیت مختلف شہروں میں تاریخی اورسیاحتی مقامات کے لیے ہفتہ وار سیاحتی ٹوور شروع کیے جائیں گے۔

 سیکریٹری سیاحت احسان بھٹہ نے بتایا کہ لاہور میں مختلف سیاحتی، تاریخی مقامات پر سیاحوں کی سہولت کے لیے الیکٹرانک گاڑیاں چلائی جائیں گی۔ جو سیاحوں کو پارکنگ ایریا سے سیاحتی مقام تک لے کر جائیں گی۔

مزیدخبریں