(ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت اسلام آباد میں ہونے والے کابینہ اجلاس میں ملکی معاشی صورتحال، پی ٹی آئی لانگ مارچ اور سپریم کورٹ فیصلوں پر بات ہوگی۔
دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف آج ترکی کے 3 روزہ سرکاری دورے پر بھی روانہ ہوں گے، وزیراعظم شہباز شریف کی صدر رجب طیب اردوان سے وَن آن وَن ملاقات ہوگی۔اعلامیے کے مطابق وزیراعظم پاکستان اور ترک صدر دوطرفہ تعلقات سمیت علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ دونوں رہنماؤں کی ملاقات کے بعد وفود کی سطح پر بات چیت بھی ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم آج تین روزہ دورے پر ترکی روانہ ہو نگے