(ویب ڈیسک)بھارت کے معروف گلو کار اور اپوزیشن جماعت کانگریس کے رہنما سد ھو موسے والا کے قاتلوں نے قتل کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے پولیس کی لاپرواہی کو بھی بے نقاب کردیا۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر ایک پوسٹ میں یہ دعویٰ کیا گیا کہ کینیڈا میں مقیم ایک گینگسٹر اور مطلوب مجرم گولڈی برار نے گلوکار سدھو موسے والا کے بہیمانہ قتل کی ذمہ داری قبول کی ۔فیس بک پوسٹ میں برار نے دعوی کیا کہ میں، سچن بشنوئی دھترانوالی، لارنس بشنوئی گروپ کے ساتھ، سدھو موسے والا کے قتل کی ذمہ داری قبول کرتا ہوں۔
مطلوب مجرم نے پولیس کی لاپرواہی کو بے نقاب کرتے ہوئے کہا کہ ان کا نام وکی مڈھو کھیر الا اور گرلال برار کے قتل کے سلسلے میں بھی سامنے آیا تھا اس تما م کے باجود بھی پولیس نے کوئی کارروائی نہیں کی تاہم، بھارتی میڈیا ابھی اس بات کی تصدیق نہیں کر سکتا کہ فیس بک پوسٹ خود برار نے کی ہے یا اس کے کسی ساتھی نے کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شادی کی تقریب ۔دولہا دلہن کی ایک دوسرے پر تھپڑوں کی بارش۔ویڈیو وائرل
دوسری جانب بھارتی پنجاب پولیس کے چیف وی کے بھاوڑا نے ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سدھو موسے والا کا قتل گزشتہ برس اگست میں اکالی دل کے یوتھ لیڈر وکی مدھوکھیڑا کے قتل کا ردِ عمل ہوسکتا ہے، پولیس چیف نے بتایا کہ گلوکار کے قتل کی ذمہ داری لارنس بشنوئی گینگ نے اپنے کینیڈا کے آپریٹو گولڈ براڑ کے ذریعے قبول کی ہے۔کیس کی مزید تحقیقات کیلئے سپیشل انویسٹی گیشن ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔پولیس چیف نے اس بات کی تصدیق کی کہ موسے والا عمومی طور پر اپنی بلٹ پروف فارچونر میں سفر کرتے ہیں لیکن آج وہ نان بلٹ پروف جیپ میں موجود تھے جس کا حملہ آوروں نے فائدہ اٹھایا۔