(24نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے پنجاب میں کھاد کی ذخیرہ اندوزی اور گراں فروشی کے سدباب کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ کاشتکار وں کو کنٹرول نرخ پر کھاد کی فراہمی یقینی بنائیں گے،سستے آٹے کی سپلائی میں کوئی کمی نہیں آنے دینگے۔
حمزہ شہباز نے اپنے بیان میں کہا کہ انتظامیہ کاشتکار کو کنٹرول نرخ پر کھاد کی فراہمی یقینی بنائےاور مہنگے داموں کھاد فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے،انہوں نے کہا کہ کھاد کی فراہمی اور فروخت کے عمل کو باقاعدہ مانیٹر کیا جائے، کاشتکار میرے بھائی ہیں، ان کے حقوق کا تحفظ کیا جائے گا، کاشتکار کو کھاد کی فراہمی کے عمل میں متعلقہ محکمے بھرپور کردار ادا کریں۔
یہ بھی پڑھیں: نااہلی کا معاملہ۔تحریک انصاف کے ڈی سیٹ منحرف ارکان نےبڑا فیصلہ کرلیا
یاد رہے کہ گزشتہ روز حمزہ شہباز کی زیر صدارت اجلاس ہوا تھا جس میں انہوں نے پنجاب میں سستے آٹے کی سپلائی مزید بہتر بنانے کا حکم دیا تھا،اجلاس میں ان کا کہنا تھا کہ گندم اور آٹے کی سمگلنگ روکنے کیلئے پنجاب کے خارجی راستوں کی کڑی نگرانی کی جائے، پولیس اور متعلقہ ادارے سمگلنگ روکنے کیلئے مؤثر اقدامات کریں،عوام کو تمام سہولیات مہیا کریں گے۔