لانگ مارچ: دیگر آپشنز کیا ہیں ؟ عمران خان نے بتا دیئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ ہمیں پروٹیکشن نہیں دیتی تو ہماری دوسری اسٹریٹیجی ہو گی ہمارےپاس دیگرآپشنزبھی ہیں جس میں پہیہ جام،شٹرڈاؤن بھی ہے۔
ایک انٹرویو میں عمران خان نے کہا کہ سپریم کورٹ بتا دے ملک میں پر امن احتجاج کی اجازت ہے یا نہیں ؟ کیا جمہوریت ہے یا آمریت، ہمیں پرامن احتجاج کی اجازت ہے یا نہیں ؟ ملک آج فیصلہ کن مرحلے پر کھڑا ہے اگر ادارے اپنا کام نہیں کریں گے توعوام کے سامنے بے نقاب ہو رہے ہیں۔
ٰیہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی کے مستعفی ارکان قومی اسمبلی استعفوں کی تصدیق کیلئے طلب
عمران خان نے کہا کہ سپریم کورٹ بنیادی حقوق کی حفاظت نہیں کریگا تو یہ جمہوریت نہیں، آئین ہمیں پرامن احتجاج کی اجازت دیتا ہے، یہ ٹرائل سپریم کورٹ کا بھی ہے، فیصلے کے باوجود ہم پر تشدد کیا گیا، خواتین کیساتھ احتجاج میں اس قسم کا سلوک میں نے کبھی نہیں دیکھا، آج بھی کہتا ہوں لوگوں کو نہ روکا گیا تو 20 لاکھ سے زائد لوگ نکلیں گے۔
انہوں نے اعتراف کیا ہے کہ لانگ مارچ کے دوران ان کے لوگوں کے پاس پستول تھے، گولی چلنے کا خطرہ تھا، ادارے کام نہیں کر رہے، سپریم کورٹ کا امتحان ہے۔