استعفوں کی تصدیق ہو گی یا نہیں؟ پی ٹی آئی قیادت نے فیصلہ کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک ) استعفیٰ دے چکے ہیں اس لئے مزید کسی اقدام کی ضرورت نہیں ، پی ٹی آئی قیادت نے اپنے ارکان قومی اسمبلی کو استعفوں کی تصدیق کے عمل میں شامل نہ ہونے کی ہدایات جاری کر دیں ۔
خیال رہے کہ سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے پی ٹی آئی ارکان کو 6 جون کو استعفوں کی تصدیق کیلئے بلایا ہے تاہم پارٹی قیادت نے اپنے ارکان اسمبلی کو جانے سے روک دیا ہے۔
دوسری جانب پی ٹی آئی کور کمیٹی کے اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا ہے کہ تحریک انصاف واپس قومی اسمبلی میں نہیں جائے گی اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے اس حوالے سے بھی اپنے ارکان قومی اسمبلی کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ہفتہ وار 2 چھٹیاں ہونگی یا نہیں؟ بڑی خبر آ گئی