(24نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی حلف برداری کیخلاف کیس میں صدر مملکت اور گورنر پنجاب کو فریق بنانے کا حکم دیتے ہوئے عدالتی کارروائی کل تک ملتوی کر دی ۔
تفصیلات کے مطابق حمزہ شہباز کے حلف کیخلاف تحریک انصاف اور مسلم لیگ ق سمیت دیگر کی اپیلوں پر سماعت ہوئی جس دوران پی ٹی آئی کے وکیل نے کہا کہ آئین میں اس بات کی گنجائش نہیں کہ سپیکر قومی اسمبلی وزیراعلیٰ سے حلف لے،وفاقی حکومت کے وکیل نے دلائل پیش کرتے ہوئے کہا کہ کیس میں گورنر کی بجائے وفاقی حکومت کو فریق بنانا زیادہ ضروری ہے جس پر لارجر بینچ نے پی ٹی آئی کے وکیل کو صدر مملکت اور گورنر پنجاب کو فریق بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اپیل میں ترمیم کرکے صدر اور گورنر کو فریق بنائیں، ہم صدر اور گورنر کو بھی سننا چاہتے ہیں۔
دوسری جانب ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو 2 جون کو پانچ مخصوص نشستوں پر ارکان اسمبلی کا نوٹیفکیشن جاری کرنے سے متعلق درخواست کا فیصلہ کرنے کا حکم بھی دیدیا ۔
یہ بھی پڑھیں: ہفتہ وار 2 چھٹیاں ہونگی یا نہیں؟ بڑی خبر آ گئی