آئی جی کے حوالے سے عدالت کا حکم نامناسب تھا: مراد علی شاہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ میری نظر میں قائم مقام آئی جی کے بارے میں عدالت کا حکم نامناسب تھا، مستقل آئی جی کی تقرری کیلئے مشاورت جاری ہے۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ آئی جی کی تقرری وفاق کی مشاورت سے ہوتی ہے، سندھ میں قائم مقام آئی جی خدمات انجام دے رہے ہیں،انہوں نے مزید کہا کہ سندھ سے 2 بچیاں غائب ہوئیں اور کم عمری میں پنجاب میں شادی کرلی، سندھ میں کم عمری کی شادی کی اجازت نہیں، ایک بچی مل گئی ہے جبکہ دوسری کی خیبرپختون خوا میں موجودگی کی اطلاع ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سے دوسری بچی کی بازیابی میں تعاون کےلیے بات ہوئی ہے، اس حوالے سے خیبرپختونخوا اور سندھ پولیس کے اعلی حکام کے درمیان رابطے ہوئے ہیں، امید ہے دونوں صوبے مل کر بچی کو بازیاب کرائیں گے۔