(24نیوز)سیکرٹری سپیشل ایجوکیشن نے سنٹرل ہائی سکول گلبرگ لاہورکا دورہ کیا ،اس دوران قائد اعظم کا یوم پیدائش غلط پڑھانے پر ایک ٹیچر کو معطل کردیا ۔
تفصیلات کے مطابق رائے منظور ناصر نے ٹیچر ارتقا طاہرکو معطل کر دیا ،رائے منظور نے اسکول کے پرنسپل راحت جمیل کو شو کاز نوٹس جاری کرنے کا حکم دیدیا،کارروائی قائداعظم کی پیدائش کا سال غلط پڑھانے پر عمل میں لائی گئی،سیکرٹری کے استفسار کے باوجود ٹیچر کو بانی پاکستان کی پیدائش کا معلوم نہ تھا،رائے منظور ناصر نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے پرنسپل و ٹیچر کی سخت سرزنش کی ۔
یہ بھی پڑھیں :طلبا کیلئے اہم خبر:انٹر کے امتحانات کی تاریخ تبدیل۔ نیا شیڈول جاری
قائد اعظم کا یوم پیدائش غلط پڑھانے پر ٹیچر معطل
May 31, 2022 | 16:30:PM