قسم کھاکر کہتی ہوں پاکستان کی معیشت وینٹی لیٹر پر ہے۔ مریم نواز

May 31, 2022 | 18:02:PM

  (24 نیوز) مسلم لیگ (ن )مریم نواز کا کہنا ہے کہ میرا وطن بہت مشکل میں ہے،عمران  خان ملک کو آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ کر گیا ۔

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے مری میں تقریب سے خطاب کرتےہوئے کہا ہے کہ میرا وطن بہت مشکل میں ہے،ہمارا ملک آج ہم سب کو آواز دے رہا ہے، اس ملک کو کئی کاری ضربیں لگیں، جب ہم حکومت سے باہر تھے تو ہم دیکھ رہے تھے کہ غریب کے پاس روٹی نہیں ہے، قسم کھاکر کہتی ہوں پاکستان کی معیشت وینٹی لیٹر پر ہے اور بات میں کوئی شک نہیں۔

مریم نواز نے کہا کہ عمراان خان کی حکومت میں سٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ دیا اور یہ قانون بنایا گیا کہ سٹیٹ بینک جو کچھ کرے گا کوئی حکومت اسکو کچھ نہیں کہہ سکتی۔ وہ ممالک جو پاکستان کے دوستوں کی صف میں ہوتے تھے آج وہ ہمارے دشمنوں کی صف میں ہیں اور وہ پاکستان سے ناراض تھے، یہ پاکستان کیلئے بارودی سرنگیں بچھاکر گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ڈالر کی قیمت میں پھر اضافہ۔ کتنےکا ہو گیا؟

لیگی رہنما نے مزید کہا کہ چینی وفد نے شکایت کی کہ ہم عمران خان کی حکومت سے بہت مایوس تھے، شہباز شریف ترکی اس لیے جارہے ہیں جو ترکی نے ہمرے دور میں سرمایہ کاری کی تھی پاکستان میں اسکو بری طرح کچلا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان کا دوبارہ لانگ مارچ ۔ وزیرداخلہ نے بڑا فیصلہ کرلیا

مزیدخبریں