وزیراعظم شہبازشریف ترکی پہنچ گئے 

May 31, 2022 | 21:27:PM

(24نیوز)وزیرِ اعظم شہباز شریف تین روزہ سرکاری دورے پر اعلی سطحی حکومتی وفد کے ہمراہ ترکی پہنچ گئے ۔ 
تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف کا ایسن بوعا ائیر پورٹ انقرا پہنچنے پر پرتپاک استقبال کیا گیا، ترک فوج کے چاک و چوبند دستے نے مہمان وزیر اعظم کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف کا یہ دورہ 2 جون تک ہوگا۔وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر سرمایہ کاری بورڈ چوہدری سالک حسین، وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب اور معاون خصوصی فہد حسین بھی وزیر اعظم کے ساتھ ہیں۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری پہلے سے ہی ترکی میں موجود ہیں۔وزیراعظم شہبازشریف کی صدر رجب طیب اردوان سے وَن آن وَن ملاقات کے بعد وفود کی سطح پر بات چیت کا انعقاد ہوگا۔ پاک ترک دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلووں کا جائزہ لینے کے علاوہ دونوں راہنما علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں:کالجز میں بھی موسم گرما کی تعطیلات کااعلان، نوٹیفکیشن جاری

مزیدخبریں