(24 نیوز) پاکستان میں آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنگز کی زمان پارک آمد، عمران خان سے دوطرفہ معاملات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے خصوصی ملاقات، پاک۔آسٹریلیا تعلقات دوطرفہ معاملات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال، جمہوریت کے فروغ و استحکام اور آئین و قانون کی حکمرانی کے حوالے سے تحریک انصاف کے فلسفہ و منشور پر مفصل گفتگو ہوئی، انسانی حقوق کے عالمی چارٹر، پاکستان میں بنیادی حقوق خصوصاً خواتین اور سیاسی کارکنان کے حقوق کی کیفیت پر بھی بات چیت ہوئی، پاکستان میں جمہوریت کے معیار، معاشی چیلنجز اور تجارت، سیاحت اور سرمایہ کاری جیسے امور پر بھی تفصیلی بات چیت کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کا ٹرائل ملٹری کورٹ میں ہوگا: رانا ثنااللہ
دوسری جانب چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان صبح آٹھ بجے زمان پارک سے اسلام آباد کے لیے روانہ ہونگے، عمران خان القادر ٹرسٹ کے حوالے سے عدالت میں پیش ہونگے، عمران خان نے کارکنوں کو اور قیادت کو انتہائی محتاط رہنے کی ہدایت کر دی ہے، پیشی کے بعد عمران خان لاہور کے لیے واپس روانہ ہوں گے۔