منی لانڈرنگ ،آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس، حمزہ شہباز کی حاضری سےمعافی کی درخواست منظور

May 31, 2023 | 10:17:AM
منی لانڈرنگ ،آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس، حمزہ شہباز کی حاضری سےمعافی کی درخواست منظور
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جمال الدین)منی لانڈرنگ ،آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس ،وزیراعظم شہبازشریف و اہلخانہ کے خلاف ریفرنس کی سماعت ہوئی ،عدالت نے حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی۔


لاہور کی احتساب عدالت میں کیس کی سماعت کے دوران وزیر اعظم شہباز شریف کے پلیڈر انوار حسین پیش ہوئے،فاضل جج نےاستفسارکیا کہ شہباز شریف کے وکیل امجد پرویز کہاں ہیں ؟،جونیئر وکیل نے جواب دیا کہامجد پرویز لاہور ہائیکورٹ میں مصروفیت ہیں کچھ دیر بعد پیش ہونگے ،عدالت کے وکیل کے انتظار میں سماعت 11 بجے تک موخر کر دی،احتساب عدالت نمبر 9 جج قمر الزمان نے سماعت کی۔

امجد پرویز نیب سپلیمنٹری  تفتیشی  رپورٹ پر دلائل دینگے ،نیب رپورٹ کے مطابق نیب سپلیمنٹری  تفتیشی  رپورٹ میں کرپشن کے شواہد نہیں ملے، عدالت نے نئے  ملزمان سلمان شہباز اور ہارون یوسف  کو فرد جرم عائد کرنے کیلیے طلب کرنے یا نہ کرنے فیصلہ سنائے گی ،ابھی ہارون یوسف اور سید طاہر نقوی کو عدالت نے طلب نہیں کیا ،عدالت  کے مطابق اگر فرد جرم کیلئے شواہد ناکافی ہوئے تو تمام ملزمان بری ہو جائیں گے ۔ہارون یوسف اور سید طاہر نقوی کی گرفتاری مطلوب نہیں،ہارون یوسف اور طاہر نقوی اپنی عبوری ضمانت واپس کے چکے ہیں۔