ڈالر سستا ہوگیا،قیمت میں کتنی کمی آئی ؟

May 31, 2023 | 11:08:AM

(اشرف خان،سعید احمد سعید)انٹربینک ،روپے کی قدر میں بہتری ، انٹربینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں 55 پیسے کمی، انٹر بینک میں ڈالر 285روپے سے نیچے آگیا ۔

بدھ کے روز انٹر بینک میں لین دین کا آغاز ہوا تو  ڈالر 285.35 روپے سے کم ہوکر284.80 روپے پر آگیا۔ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈالر کی قدر میں مزید کمی کا امکان ہے ۔

اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت گر گئی ، ڈالر1روپیہ سستا ہوگیا ،اوپن مارکیٹ میں ڈالر311روپے کا ہوگیا۔

مزیدخبریں