(24نیوز) ’غموں کے منظر بیاں کروں گی، میں اپنے بابا سے سب کہوں گی‘ شہید سپاہی کی بیٹی 9 مئی پر ہونے والے شہداء کی بے حرمتی پر اپنے شہید باپ سے شکایت کی عکاسی کرتی ہے.
9مئی یوم سیاہ کے روز چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی گرفتاری کے بعد شہدا کی یادگاروں اور تصاویر کی بے حرمتی پر سپاہی عمران شہید کی بیٹی اپنے دل کا حال سناتے ہوئے روپڑی۔
شہید کی بیٹی کی اپنے بابا سے شرپسندوں کی شکایت میں اپنے بابا سے سب کہوں گی " شرپسندوں نے عوام کو اشکبار کر دیا۔
9مئی (یومِ سیاہ) شہداء کی یادگاروں اور تصاویر کی بے حرمتی پر معصوم یتیمہ اپنے شہید بابا سے شکایت کی عکاسی کرتی ہے.سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں سپاہی عمران شہید کی بیٹی نے کہا کہ جنھوں نے شہداء کی تصویروں کو جلایا میرا ان سے سوال ہے کہ میرے شہید باپ اور تمام شہداء کا کیا قصور تھا۔
’’میرے بابا آپ لوگوں کے لئے شہید ہوئے میں یتیم ہو گئی‘‘-
سپاہی عمران شہید کی یتیمہ بیٹی اپنے دل کا حال سناتے ہوئے اپنے بابا سے شرپسندوں کی شکایت کرتے ہوئے کہا۔
مزید پڑھیں: نیپرا نے بجلی1 روپے 60 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی
میں اپنے ابو سے پوچھوں گی کہ آپ نے ان لوگوں کیلئے جان دی جو آپکی تصویروں کو جلاتے ہیں، جو آپ لوگوں سے محبت بھی نہیں کرتے۔ میں اپنے بابا کو کیا جواب دوں گی جن لوگوں کے لئے وہ شہید ہوئے وہ آپکی تصویروں کو جلاتے ہیں۔
جب آپ لوگ ہی ملک کا ساتھ نہیں دیں گے تو یہ وطن تباہ ہو جائے گا۔ میں یتیم ہوں آپ کے پاس تو والدین اور بچے ہیں۔ شہید کی بیٹی نے کہا کہ آپ کے پاس اس حرکت کی تلافی کیلئے کوئی جواب ہے؟
شہید کی بیٹی نے مزید کہا کہ میں پاکستان اور شہدائے پاکستان سے پیار کرتی ہوں آپ بھی شہداء سے پیار کریں۔