نیپرا نے بجلی1 روپے 60 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
( اویس کیانی)اپریل کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ پرسماعت۔نیپرا نے بجلی1 روپے 60 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی۔
نیپرا نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا ہے کہ بجلی صارفین کو آئندہ ماہ کے بلوں میں اضافی ادائیگیاں کرنا ہوں گی ،اضافے کااطلاق لائف لائن کے الیکڑک صارفین پر نہیں ہوگا ۔نیپرا اتھارٹی تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کرے گی۔
ضرور پڑھیں :ڈالر سستا ہوگیا،قیمت میں کتنی کمی آئی ؟
نیپرا حکام کا کہنا ہے کہ اپریل پانی سے 10.23 فیصد کوئلے سے 16.06 فیصد کم بجلی پیدا کی گئی ،درآمدی کوئلے سے 12.08فیصد اور مقامی کوئلے سے 3.98 فیصد کم بجلی پیدا کی گئی،میرٹ آرڈر کی خلاف ورزی سے 3 ارب 72 کروڑ 50 لاکھ روپے کا اضافی بوجھ پڑا ۔