قومی ائیر لائن کو 38 ارب روپے کا نقصان

May 31, 2023 | 11:32:AM
قومی ائیر لائن کو 38 ارب روپے کا نقصان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعید احمد سعید)پی آئی اے کو رواں سال کے پہلے 3 ماہ میں 38 ارب روپے کا نقصان،پی آئی اے کی مالی رپورٹ میں ہوشربا انکشافات۔


قومی ایئرلائن پی آئی اے کی سال 2023 کے پہلے تین ماہ کے مالی نتائج سامنے آگئے،پی آئی اے کی مالی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ پی آئی اے کو رواں سال کے پہلے 3 ماہ میں 38 ارب روپے کا نقصان ہوا ہے،گذشتہ سال 2022 کے اسی عرصے کے مقابلے پی آئی اے کا نقصان 171 فیصد زائد ہے،رواں سال کے پہلے تین ماہ کے دوران پی آئی اے صرف 61 ارب روپے کی آمدنی کرسکا۔

View this post on Instagram

A post shared by 24NewsHD.Tv (@24newshd.urdu)

ضرور پڑھیں :نیپرا نے بجلی1 روپے 60 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی
پی آئی اے کو روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت بڑھنے سے 21 ارب روپے کا نقصان ہوا،پی آئی اے کو 2022 کے پہلے تین ماہ کے مقابلے 2023 میں خسارے میں 171 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔
تیل کی قیمت، شرح سود اور روپے کے مقابلے امریکی ڈالر کی قیمت بڑھنے سے پی آئی اے کو نقصان ہوا،انتظامی نااہلی سے پی آئی اے کے آپریٹنگ اخراجات 15 ارب روپے اضافہ کے بعد بڑھ کر 43 ارب روہے ہوگئے۔