چیئرمین بار لوئر دیر کا فرنٹیئر کور پبلک سکول تیمرگرہ کا دورہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(احمد منصور) کمشنر مالاکنڈ، انجمن تاجران لوئر دیر اور چیئرمین بار ایسوسی ایشن لوئر دیر نے فرنٹیئر کور پبلک سکول تیمرگرہ کا دورہ کیا۔
سکول پہنچنے پر انتظامیہ کی جانب سے 10-9 مئی 2023 کو ہونے والے واقعے کے بارے تفصیل سے بریفنگ دی گئی۔ جس میں اس اہم تعلیمی ادارے کو پہنچنے والے نقصانات کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔
اس موقع پر کمشنر مالاکنڈ شاہداللہ نے کہا کہ ایسے واقعات میں ملوث شرپسن عناصر کی ذہنی کیفیت کو جاننے کی ضرورت ہے کہ انہوں نے احتجاج کے نام پر تعلیمی ادارے کو نقصان کیوں پہنچایا۔
ڈسٹرکٹ بار کونسل کے نمائندگان نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات میں فرنٹیئر کور پبلک سکول کو نقصان پر کیوں 1800 بچوں کے مستقبل کو داؤ پر لگایا گیا۔ ڈسٹرکٹ بار کونسل اس واقعہ کی پرزور مذمت کی۔
چیئرمین تاجر اتحاد لوئر دیر نے کہا کہ سکول کی تباہ شدہ عمارت کو دیکھ کر دلی دکھ اور افسوس ہوا۔ ہم حکومت پاکستان سے درخواست کرتے ہیں کہ اس سکول کی تعمیر جلد سے جلد مکمل کی جائے تاکہ بچے اپنی تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھ سکیں۔اس موقع پر سکول کے بچوں اور بچیوں نے اپنے جذبات اور احساسات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 9 مئی کے دن ان کا سکول ہی نہیں ان کے دل اور ان کے گھر کو جلایا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: قومی ائیر لائن کو 38 ارب روپے کا نقصان
طالبات کا کہنا تھا کہ جن شرپسندوں نے سکول کو نقصان پہنچایا ہے اس سے معلوم ہوتا ہے کہ ان کا کبھی تعلیم جیسے زیور سے واسطہ نہیں پڑا اور نہ ہی ان کو تعلیم کی اہمیت کا احساس ہے۔ایسے عناصر باالخصوص لڑکیوں کی تعلیم کے خلاف ہیں اسلئے انہوں نے سکول کو ٹارگٹ کیا۔ بحیثیت قوم کی بیٹیاں ہماری حکومت سے گذارش ہے کہ ان شرپسند عناصر کو سخت سے سخت سزا دیں تاکہ آئندہ کوئی بھی تعلیمی اداروں کو نقصان نا پہنچا سکیں۔
طالبات کا مزید کہنا تھا کہ سکول پر حملہ کے وقت شرپسندوں کو منع کیا کہ سکول کو نقصان نا پہنچائیں۔
دوسری جانب اساتذہ کا کہنا تھا کہ بچوں کے مستقبل کو نقصان نا پہنچائیں لیکن وہ باز نا آئے۔ شرپسندوں نے خوبصورت گھر ویران کیا۔ ہمارے دل خون کے آنسو رو رہے ہیں۔ اس لمحہ کو الفاظ میں بیان نہیں کیا جا سکتا