نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی سے ترکیہ کے قونصل جنرل امیر اوزبے کی ملاقات
Stay tuned with 24 News HD Android App
(علی رامے) نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی سے ترکیہ کے قونصل جنرل امیر اوزبے نےملاقات کی ہے،ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، تعلقات، مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
وزیراعلی محسن نقوی نے رجب طیب اردوان کی کامیابی پر ترکیہ کے قونصل جنرل کو مبارکباد دی۔ وزیراعلیٰ نے ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان اور عوام کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ترکیہ کی کمپنیوں کو پنجاب میں ہر طرح کی سہولتیں فراہم کرینگے۔
قونصل جنرل ترکیہ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ترکی کے درمیان تاریخی برادرانہ تعلقات ہیں۔ پنجاب کیساتھ مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کیلئے اقدامات کرینگے۔
مزید پڑھیں: ’غموں کے منظر بیاں کروں گی، میں اپنے بابا سے سب کہوں گی‘
صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت عامر میر، آئی جی پنجاب، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، چیف ایگزیکٹو آفیسر پنجاب سرمایہ کاری بورڈ، سیکرٹری عملدرآمد وزیراعلیٰ، ایس ایس پی انویسٹی گیشن، ڈپٹی کمشنر لاہور نے شرکت کی۔
چیف ایگزیکٹو آفیسر لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اور متعلقہ حکام بھی موقع پر موجود تھے۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے لیڈی ولنگڈن ہسپتال کا اچانک دورہ کیا۔ جس پر ایم ایس لیڈی ولنگڈن ہسپتال زوہرا خان نے وزیراعلیٰ کا استقبال کیا۔
وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ یونیورسٹی محمود ایاز، صوبائی وزیر جاوید اکرم ،سیکرٹری صحت علی جان موقع پر موجود تھے۔
لیڈی ولنگڈن ہسپتال میں وزیراعلیٰ محسن نقوی نے پہلی بار پرچم کشائی کی۔ محسن نقوی نے لیڈی ولنگڈن ہسپتال میں شجر کاری بھی کی۔
وزیراعلیٰ نے ہسپتال میں ایمرجنسی ڈسپنسری، سرجیکل وارڈ کا دورہ کیا۔ سرجیکل ٹاور کی خستہ حالی پر محسن نقوی نے اظہار افسوس کرتے ہوئے سرجیکل بلڈنگ کو جلد بنوانے کا حکم جاری کر دیا۔
وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ تھیلیسیمیا کیخلاف کام کرنیوالے سٹیک ہولڈرز سے بات چیت کرینگے۔ تھیلیسیمیا پر بہتر حکمت عملی سے قابوپایا جاسکتا ہے۔