مشن کی تکمیل کے بعد سعودی خلا بازوں کی زمین پر واپسی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) اسپیس ایکس کی خلائی شٹل ڈریگن خلا میں دس روز گزارنے کے بعد زمین پر لوٹ آئی۔ سعودی خاتون خلا باز ریانہ برناوی نے خلائی مشن کا حصہ بننے پر جوش اور فخر کا اظہار کیا ہے۔
اسپیس ایکس 2 مشن کا آغاز دس روز قبل شروع ہوا تھا جس میں دو سعودی خلا باز ریانہ برناوی اور علی القرانی سمیت دو امریکی خلا باز شامل تھے.چاروں نے خلا میں بین الاقوامی خلائی اسٹیشن ناسا میں وقت گزارا اور مختلف تجربات کیے۔ آج ان کی خلائی شٹل ڈریگن امریکی شہر فلوریڈا کے قریب سمندر میں اتر گئی۔
مزید پڑھیں: نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی سے ترکیہ کے قونصل جنرل امیر اوزبے کی ملاقات
جس میں سے سعودی اور امریکی خلا بازوں کو باحفاظت اتار لیا گیا ہے جبکہ سعودی خاتون خلا باز ریانہ برناوی نے خلائی شٹل سے باہر نکلتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا۔