حکومت پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان آج کرے گی؟

May 31, 2023 | 13:02:PM

(اویس کیانی) حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے آج فیصلہ کیےجانے کا امکان ہے۔

اس حوالے سے وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اوگرا کی جانب سے بھیجی گئی سمری پر قیمتوں کا فیصلہ کیا جائے گا جبکہ اوگرا نے ابھی تک قیمتوں سے متعلق سمری نہیں بھجوائی۔

یہ بھی پڑھیے: نیپرا نے بجلی1 روپے 60 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی

ذرائع کا کہنا ہے کہ آج شام کو اوگرا کی جانب سے سمری حکومت کو بھیجی جائے گی جس پر وزیراعظم کو سفارش کی جائے گی۔وزارت خزانہ وزیراعظم کی منظوری کے بعد نئی قیمتوں کا اعلان کرے گی۔

مزیدخبریں