مقابلہ حسن ہارنے پر خاوند نے ملکہ حسن کا تاج توڑ دیا، ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) مقابلہ حسن میں اہلیہ کے دوسرے نمبر پہ آنے پر خاوند نے شدید غم و غصے اور ہنگامہ آرائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جیتنے والی ماڈل کا تاج توڑ دیا۔
برازیل میں یہ حیران کن واقعہ پیش آیا جہاں مقابلہ حسن منعقد ہوا تھا۔ اس دوران اسٹیج پر کی جانے والی ہنگامہ آرائی کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے۔
View this post on Instagram
برازیل کی خبر رساں ایجنسی گلوبو کے مطابق وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک خاتون فائنل میں پہنچنے والی نتھالی بیکر اور ایمانیولی بیلینی میں سے کسی ایک کو تاج پہنانے کے لیے نتیجہ سنتی ہیں لیکن اس سے قبل کہ مقابلہ جیتنے والی ایمانیولی بیلینی کو تاج پہنائیں دوسرے نمبر پر آںے والی نتھالی بیکر کے خاوند نے اسٹیج پہ آکر ان کے ہاتھ سے تاج کھینچ کر زمین پر پھینک دیا۔
مزید پڑھیں: اکشےکمار کے منفردبیگ کی ویڈیو، سوشل میڈیا پر وائرل
اسٹیج پر حملہ کرنے والے شخص نے صرف اسی پر اکتفا نہیں کیا بلکہ اپنی اہلیہ کو وہاں سے لے جاتے ہوئے ایک مرتبہ پھر تاج اٹھا کر اسٹیج پہ پٹخا جس سے وہ ٹوٹ گیا جب کہ شرکا یہ ساری غیر متوقع ہنگامہ آرائی دیکھ کر دم بخود رہ گئے۔
مؤقر امریکی جریدے نیو یارک پوسٹ کے مطابق مقابلہ حسن کی سکیورٹی نے اسٹیج پر حملہ اور ہنگامہ آرائی کرنے والے ملزم کو جاتے ہوئے پکڑ لیا۔