سٹیٹ بینک نے ڈالر کی قیمت میں اضافے پر بینکوں کو 9 ماہ بعد کلین چٹ دیدی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) سٹیٹ بینک نے ڈالر کی قیمت میں اضافے پر بینکوں کو 9 ماہ بعد کلین چٹ دیدی ہے۔
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ کا اجلاس ہوا جس میں سٹیٹ بینک نے ڈالر کی قیمت میں اضافے پر بینکوں کو 9 ماہ بعد کلین چٹ دیدی۔ اجلاس میں ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ بینکوں کی جانب سے ڈالر کی قدر میں خودساختہ اضافہ پر کوئی کاروائی عمل میں نہیں لائی گئی، تحقیقات کا عمل تقریباً مکمل کرلیا گیا ہے جس میں کوئی غیر قانونی عمل نہیں دیکھا گیا، روپے کی بے قدری کے معاملے پر بینکوں کا کردار غیر ذمہ دارانہ تھا، حکومت کی اجازت سے بینکوں پر مالی جرمانہ یا انفورسمنٹ اقدامات کئے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:نیپرا نے بجلی1 روپے 60 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی
دوسری جانب حکومت نے بھی سٹیٹ بینک کو اجازت دیدی ہے کہ روپے کی قدری کے معاملے پر بینکوں کو جرمانے عائد کیے جائیں۔