(24 نیوز) ملائشیا میں پی آئی اے کا طیارہ روکے جانے کا معاملہ، پی آئی نے ملائشین عدالت سے رجوع کر لیا ہے۔
ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ پی آئی اے نے ملائیشیا میں روکے جانے والے طیارے کی تمام رقم دو روز قبل ادا کر دی تھی، طیارہ پی آئی اے کی ملکیت ہے، طیارے کو پاکستان واپس لانے کے لئے عدالت سے رجوع کر لیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سٹیٹ بینک نے ڈالر کی قیمت میں اضافے پر بینکوں کو 9 ماہ بعد کلین چٹ دیدی
ان کا مزید کہنا ہے کہ ملائیشیا کی عدالت میں پی آئی اے کے وکلا نے اپیل دائر کر دی ہے، عدالت کا حکم ملنے تک عملی طور پر طیارہ پاکستان واپس لانے میں کچھ وقت لگےگا۔