جسٹس قاضی فائز عیسی کیخلاف درخواست دائر

آڈیو لیک کمیشن سپریم کورٹ کے احکامات کی عدولی کر رہا ہے،کارروائی کی جائے۔ درخواست گزار

May 31, 2023 | 15:03:PM

(امانت گشکوری)سپریم کورٹ میں آڈیو لیکس کمیشن کیس،شہری نے کمیشن کے سربراہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیخلاف درخواست دائر کردی ۔

سپریم کورٹ میں درخواست گزار ریاض حنیف راہی نے جسٹس قاضی فائز عیسی کیخلاف درخواست دائر کردی  ہے،درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ کمیشن کے ارکان کیخلاف عدالتی حکم  عدولی پر توہین عدالت کی کاروائی کی جائے،آڈیو لیک کمیشن سپریم کورٹ کے احکامات کی عدولی کر رہا ہے۔

ضرور پڑھیں :ججز پر اعتراضات ،سپریم کورٹ نے وفاقی حکومت کو درخواست واپس کردی

درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ جسٹس قاضی فائز عیسی نے آڈیو کمیشن پر حکم امتناع کے باوجود کمیشن کا اجلاس کیا۔

مزیدخبریں