ورلڈ بینک کے 5 رکنی وفدکا پی ڈی ایم اے ہیڈ کوارٹر کا دورہ

May 31, 2023 | 15:08:PM

(علی رامے) ورلڈ بینک کے 5 رکنی وفد کی پی ڈی ایم اے ہیڈ کوارٹر آمد پر افسران نے وفد کا استقبال کیا۔ ڈی جی پی ڈی ایم عمران قریشی نے محکمانہ ذمہ داریوں کے بارے میں وفد کو بریفنگ دی۔

ڈی جی پی ڈی ایم عمران قریشی نے وفد کو بتایا کہ پی ڈی ایم اے جدید سسٹم سے لیس اور کسی بھی قدرتی آفات سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ بروقت ریسپانس اور موثر رپورٹنگ کے لیے پنجاب کے تمام اضلاع میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سنٹرز قائم ہیں۔ 

انہوں نے بتایا کہ دیہات کی سطح پر 4000 سے زائد دیہی رپورٹنگ سنٹرز بھی قائم ہیں۔ صوبائی کنٹرول روم، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سنٹرز سے مانیٹرنگ جاری ہے۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے نے بتایا کہ سیلابی صورتحال میں 11 اضلاع کو حساس قرار دیا گیا ہے۔ اربن فلڈنگ کے لیے پنجاب کے 6 اضلاع کو حساس قرار دیا گیا ہے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق اربن فلڈنگ سے بچنے کے لیے نالوں کی صفائی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ انڈسٹریل ڈائزاسٹر سے بھی  بچاو کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  ججز پر اعتراضات ،سپریم کورٹ نے وفاقی حکومت کو درخواست واپس کردی

ورلڈ بینک کے وفد نے ورلڈ بینک کے نمائندوں نے اسٹیٹ آف دی آرٹ صوبائی کنٹرول روم کا دورہ بھی کیا۔   پی ڈی ایم اے کے پیشہ وارانہ ریسپانس اور صلاحیتوں کی تعریف کی اور پنجاب میں اربن فلڈنگ کی روک تھام کے لیے ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

ورلڈ بینک وفد  کا کہنا تھا کہ کووڈ کا پھیلاؤ روکنے کے لیے پی ڈی ایم اے کا کردار قابل تحسین ہے۔ پی ڈی ایم اے نے سیلاب میں ریسکیو، ریلیف اور بحالی کے کام کو بروقت یقینی بنایا۔      

مزیدخبریں