پرائم منسٹر یوتھ لیپ ٹاپ سکیم فیز 3 کے تحت یونیورسٹی طلباء کو لیپ ٹاپ دیے جائیں گے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عمران یونس) یونیورسٹیز میں زیرتعلیم طلباء کیلئے خوشخبری، پرائم منسٹر یوتھ لیپ ٹاپ سکیم فیز 3 کے تحت لیپ ٹاپ دیے جائیں گے۔
یونیورسٹیز میں زیرتعلیم طلباء کیلئے اچھی خبر آ گئی، پرائم منسٹر یوتھ لیپ ٹاپ سکیم فیز 3 کے تحت لیپ ٹاپ دیے جائیں گے۔ کل ایک لاکھ طلبہ کو لیپ ٹاپ دیے جائیں گے۔ ایم فل میں انرولڈ ہونے والے طلبہ بھی لیپ ٹاپ لینے کے اہل ہونگے، بی ایس چار سالہ اور پانچ سالہ میں انرولڈ طلبہ لیپ ٹاپ کے حق دار ہونگے۔
یہ بھی پڑھیں: ملائشیا میں طیارہ روکے جانے کا معاملہ، پی آئی اے نے عدالت سے رجوع کر لیا
ساڑھے تین سال اور ڈیڑھ سالہ ایم بی اے پروگرام میں انرولڈ طلبہ بھی حق دار ہونگے، نجی شعبہ کی جامعات کے طلبا لیپ ٹاپ کے حق دار نہیں ہونگے، طلبہ آن لائن اپلائی کریں گے جس کی تصدیق متعلقہ یونیورسٹی کا فوکل پرسن کرے گا۔