بشریٰ انصاری کے کامیڈی شو کی پہلی جھلک جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) پاکستانی معروف اداکارہ، مزاح نگار، گلوکارہ اور ڈرامہ نگار بشریٰ انصاری نے اپنے اسٹینڈ اپ کامیڈی شو ’ملکہ تبسم‘ کی پہلی جھلک شیئر کر دی ہے۔
67سالہ بشریٰ انصاری پاکستان کی ہر فن مولا اداکارہ ہیں، اِن کی حسِ مزاح سے کون واقف نہیں، اداکارہ نے لمبا عرصہ بریک لینے کے بعد اب دوبارہ سے مداحوں کو قہقہے لگانے پر مجبور کرنے کا ارادہ کیا ہے۔
اپنے اسٹینڈ اپ کامیڈی شو کے پوسٹر میں بشریٰ انصاری نے جادو گرنی جیسا روپ دھارا ہوا ہے۔
View this post on Instagram
انہوں نے اپنے کامیڈی شو کا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے بتایا ہے کہ آرٹس کونسل کراچی میں 25 جون کو شام 8 بجے اِن کا کامیڈی شو دیکھا جا سکے گا۔
بشریٰ انصاری کی اس پوسٹ کے کمنٹ باکس میں اُن کے لاکھوں مداح یہ شو دیکھنے کے لیے پرجوش نظر آ رہے ہیں۔
View this post on Instagram
واضح رہے کہ گزشتہ روز بشریٰ انصاری نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ وہ بہت نروس محسوس کر رہی ہیں، یہ اسٹینڈ اپ کامیڈی ہے، باہر ملک میں مزاح آزاد ہے، وہاں کے لوگ فکروں سے آزاد ہیں، ان کے اسٹینڈ اپ سے میرے شو کا موازنہ نہ کیا جائے، جو کچھ میں کرتی آئی ہوں وہی آگے لے کر چلوں گی۔
مزید پڑھیں: مقابلہ حسن ہارنے پر خاوند نے ملکہ حسن کا تاج توڑ دیا، ویڈیو وائرل
یاد رہے کہ بشریٰ انصاری نے 1960ء کی دہائی میں بطور چائلڈ پرفارمر اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا، انہوں نے اپنے کیریئر کے دوران متعدد ایوارڈز جیتے جن میں پاکستان کے فنون لطیفہ میں ان کی خدمات کے لیے 1989ء میں صدارتی پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ بھی شامل ہے۔