چین نے 32 ہزار فٹ گہرائی تک زمین کی کھدائی کے منصوبے پر کام شروع کر دیا

May 31, 2023 | 18:08:PM
چین نے 32 ہزار فٹ گہرائی تک زمین کی کھدائی کے منصوبے پر کام شروع کر دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) چین نے 32 ہزار فٹ سے زیادہ گہرائی والے سوراخ کی کھدائی شروع کر دی۔

چین نے حیرت انگیز منصوبے پر کام شروع کر دیاہے۔ چین کے خطے سنکیانگ میں چینی سائنسدان قشرارض میں 32 ہزار 8 سو 8 افٹ گہرے سوراخ کی کھدائی کرنے میں لگ گئے ہیں۔ اس خدائی کا آغاز گزشتہ روز یعنی 30 مئی سے ہو چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کینیڈا کے مختلف ویزوں کی فیس کتنی ہے؟ جانیے

اس ریکارڈ کھدائی میں 10 سے زیادہ براعظمی پرتوں سے پالا پڑے گا، اس سوراخ کی کھدائی سے زمین کے اس حصے تک رسائی ملے گی جہاں پر ساڑھے 14 کروڑ سال سے زیادہ پرانی چٹانیں موجود ہیں۔

چین کی معروف اکیڈمی چائینیز اکیڈمی آف انجنیئرنگ کے سائنس دان سن جن شینگ کے مطابق یہ منصوبہ نہایت کٹھن ہے، یہ ایسا ہی ہے جیسے کسی بڑے سے ٹرک کو سٹیل کی باریک سی 2 تاروں پر چلانا ہو، یہ منصوبہ چین کو زیر زمین موجود دھاتوں اور توانائی کے ذرائع ڈھونڈنے اور ان کی شناخت کرنے میں مددگار ثابت ہوگا، اس کے ساتھ ساتھ زلزلے اور آتش فشانی جیسے ماحولیاتی ساںحات اور سرگرمیوں کے خطرات کا تجزیہ کرنا بھی ممکن ہو پائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: چلی کے درالحکومت میں ہیومن سائیکل کا نیا عالمی ریکارڈ بن گیا

واضح رہے کہ دنیا کی سب سے گہری کھدائی کا ریکارڈ روس کے پاس ہے جہاں پر 1989 میں قشر ارض میں موجود سوراخ کو 40 ہزار 230 فٹ گہرائی تک کھودا گیا تھا۔