کترینہ کیف متوسط طبقےکی جوائنٹ فیملی کی بہو کا کردارنہیں نبھا سکتیں،بھارتی ہدایتکار کا دعویٰ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) بالی ووڈ کے معروف ہدایتکار لکشمن اٹیکر نے آنے والی فلم "ذرا ہٹ کے ذرا بچ کے" کے اداکار وکی کوشل کے مدمقابل ان کی اہلیہ اور اداکارہ کترینہ کیف کو کاسٹ نہ کرنے کی وجہ بتا دی۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق آنے والی فلم "ذرا ہٹ کے ذرا بچ کے" کے مرکزی کردار میں فلم بین چنچل اداکارہ سارہ علی خان اور اداکار وکی کوشل کو دیکھیں گے۔
ان دنوں مذکورہ فلم کی تشہیری مہم جاری ہے، فلم کی تشہیر کے دوران فلم کے ہدایتکار لکشمن اٹیکر سے سوال کیا گیا کہ" انہوں نے بالی ووڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف کو اس فلم کے مرکزی کردار کے لئے کاسٹ کیوں نہیں کیا۔"
انٹرویو کے دوران پوچھے گئے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے ہدایتکار نے کہا کہ" مجھے نہیں لگتا تھا کہ کترینہ کیف متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والی جوائٹ فیملی کی بہو کا کردار نبھا سکتی ہیں, اگر کترینہ کیف زبان کو سمجھ سکتیں تو میں انہیں کاسٹ کرتا۔"
انہوں نے مزید کہا کہ "کیا آپ کو کترینہ کیف ایک چھوٹے شہر کی ہیروئن لگتی ہیں؟ اگر مستقبل میں اچھا سکرپٹ ملا، جو ان کے مطابق ہو تو وکی کوشل اور کترینہ کیف کے ساتھ ضرور کام کرنا چاہوں گا۔"
خیال رہے کہ سارہ علی خان اور وکی کوشل کی رومینٹک کامیڈی فلم "ذرا ہٹ کے ذرا بچ کے" کی کہانی ایک شادی شدہ جوڑے کی کہانی ہے جو زندگی کی پریشانیوں سے تنگ آکر طلاق لینے کا فیصلہ کرلیتا ہے۔ یہ فلم 2 جون کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔