عمران خان نے ملک میں قانون کی حکمرانی سے متعلق پیغام جاری کر دیا

May 31, 2023 | 19:53:PM
عمران خان نے ملک میں قانون کی حکمرانی سے متعلق پیغام جاری کر دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے ملک میں قانون کی حکمرانی سے متعلق پیغام جاری کر دیا ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ پیغام میں انہوں نے حکمران طبقے کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لکھا کہ ’’ہمارے بنیادی حقوق پر ایسی (تباہ کن) یلغار جو قوم نے اس سے پہلے کبھی نہ دیکھی، کے ساتھ تحریکِ انصاف کیخلاف بدترین کریک ڈاؤن سے پہلے قانون کی حکمرانی کی عالمی درجہ بندی (رول آف لاء انڈیکس) میں پاکستان 140 میں سے 129ویں نمبر پر تھا‘‘۔

یہ بھی پڑھیں: سابق وزیراعظم آزادسردار تنویر الیاس کا پی ٹی آئی سے علیحدگی کاامکان

انہوں نے مزید لکھا کہ آج ہم میانمار (برما) اور سوڈان کی سطح تک آ گِرے ہیں جہاں جس کی لاٹھی اس کی بھینس کا قانون نافذالعمل ہے۔ قانون کے حکمرانی کے بغیر ہمیں جمہوریت (آزادی) میسر ہو گی نہ ہی خوشحالی اور (ایک اچھے) مستقبل کا تصوّر ممکن ہے۔