53 پروازوں کے ذریعے 31 ہزار 241 پاکستانی عازمینِ حج سعودی عرب پہنچ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) ترجمان مذہبی امور کا کہنا ہے کہ ملک کے دس ہوائی اڈوں سے پاکستانی عازمینِ حج کی سعودی عرب آمد کا سلسلہ جاری ہے اب تک 53 پروازوں کے ذریعے 31 ہزار 241 پاکستانی عازمینِ حج سعودی عرب پہنچ گئے ہیں۔
ترجمان مذہبی امور کے مطابق مدینہ منورہ میں بدھ 31 مئی تک53 پروازوں کے ذریعے 31 ہزار 241 پاکستانی عازمینِ حج سعودی عرب پہنچ گئےہیں، 27 ہزار سے زائد پاکستانی عازمین حج مدینہ منورہ میں قیام پزیر ہیں، ڈی جی حج عبدالوہاب سومرو انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے مکہ سے مدینہ منورہ پہنچ چکے ہیں، 4 ہزار سے زائد عازمینِ حج جدید بسوں کے ذریعے مکہ مکرمہ پہنچ گئے، معلمین نے احرام پہنے عازمینِ حج کا مکہ مکرمہ پہنچنے پرتپاک استقبال کیا۔
یہ بھی پڑھیں: مفتاح اسمائیل کے پاکستانی معیشت پر تبصرے، وزیر دفاع نے آڑے ہاتھوں لے لیا
ترجمان مذہبی امور نے مزید بتایا کہ پاکستان سے جدہ ایئرپورٹ پر براہ راست پروازوں کا سلسلہ 5 جون سے شروع ہو گا، شعبہ گمشدگی و بازیابی نے راستہ بھولنے والے 25 عازمین کو انکی رہائش گاہوں تک پہنچایا، عازمین کرام کے 166 بیگ تلاش کر کے مالکان کے حوالے کئےگئے جبکہ 06 کی تلاش جاری ہے، وزارتِ مذہبی امو ر کے تحت شعبہ شکایات، حرم گائیڈز، شعبہ خوراک، رہائش و ٹرانسپورٹ مصروف عمل ہیں، پاکستان حج میڈیکل مشن کے تحت 137 ڈاکٹر ز اور پیرامیڈیکل عملہ عازمینِ حج کی طبی ضروریات کیلئے تعینات ہیں، وزارتِ مذہبی امور کی خصوصی مانیٹرنگ ٹیموں کا سرکاری و نجی حج سکیم کی سہولیات کا جائزہ لینے کیلئے مختلف رہائش گاہوں کے دورے بھی کیے ہیں۔