جینیفر وِنگٹ نے کرن سنگھ گروور سے طلاق پر خاموشی توڑ دی

May 31, 2023 | 21:23:PM
جینیفر وِنگٹ نے کرن سنگھ گروور سے طلاق پر خاموشی توڑ دی
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارتی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ جینیفر وِنگٹ نے اداکار کرن سنگھ گروور سے اپنی ناکام شادی پر خاموشی توڑ دی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ جینیفر وِنگٹ کا کہنا ہے کہ" ان دونوں میں سے کوئی بھی شادی ٹوٹنے کا ذمہ دار نہیں ہے کیونکہ ان میں سے کوئی بھی اس وقت زندگی کے اس مرحلے میں داخل ہونے کے لیے تیار نہیں تھا۔"

انہوں نے مزید کہا کہ" شادی سے قبل ہم دونوں کافی عرصے تک بہت اچھے دوست تھے، ماضی میں جو کچھ ہوا اس کا حال سے کوئی تعلق نہیں ہے کیونکہ وہ دونوں ہی اپنی اپنی زندگی میں خوش ہیں۔"

خیال رہے کہ کرن سنگھ گروور اور جینیفر وِنگٹ کی پہلی ملاقات ڈرامے دل مل گئے کے سیٹ پر ہوئی تھی جس کے بعد 2012 میں ان دونوں نے شادی کرلی تھی جو صرف 2 سال بعد ہی طلاق پر ختم ہوئی۔

بعدازاں اداکار کرن سنگھ گروور نے بالی ووڈ کی معروف اداکارہ بپاشا باسو سے 2016 میں تیسری شادی کرلی تھی، اب ان دونوں کی ایک بیٹی ہے۔

اب جینیفر ونگٹ کسی رشتے میں نہیں ہیں جب کہ کرن سنگھ گروور بالی وڈ اداکارہ بپاشا باسو کے ساتھ خوشگوار ازدواجی زندگی گزار رہے ہیں، دونوں کی ایک بیٹی 'دیوی' بھی ہے۔