14 ہزار سے زائد اساتذہ کی ترقی، پنجاب ایسوسی ایشن کی جانب تقریب اظہارتشکر

May 31, 2023 | 22:23:PM
14 ہزار سے زائد اساتذہ کی ترقی، پنجاب ایسوسی ایشن کی جانب تقریب اظہارتشکر
کیپشن: خاتون ٹیچر بچوں کو پڑھا رہی ہے، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی ہدایت پر سکول ایجوکیشن کی جانب سے 14 ہزار سے زائد اساتذہ کو ترقیاں دینے کا اعلان پر پنجاب ایسوسی ایشن آف سبجیکٹ سپشلسٹ کی جانب سے تقریب تشکرو اطمینان کا انعقاد ماڈل ٹاؤن میں کیا گیا، تقریب میں صوبائی وزیر تعلیم منصور قادر اور سیکرٹری سکولز ایجوکیشن مقبول احمد دھاولہ نے خصوصی شرکت کی۔
تقریب میں چیئرمین پاس پنجاب راناعطا محمد اور صدر اشفاق گجر ،ڈی پی آئی سکینڈری پنجاب مشتاق سیال اور ڈائریکٹرایلیمنٹری چودھری آمین نے بھی شرکت کی،کنسلٹنٹ یونائیٹڈ نیشن ڈاکٹر ادریس رانا ، ملک احسان اور بشیر زاہد گورائیہ کے علاوہ ایڈیشنل سیکرٹری سید توصیف شاہ،چودھری ظفر،عاصم چیمہ سیدفرقان شاہ اور فرخ شہباز وڑائچ بھی شریک ہوئے۔
صدرپاس اشفاق گجر نے کہاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے 14 ہزار اساتذہ کو ترقیاں دینے کا فیصلہ خوش آئند ہے، چیئرمین پاس رانا عطا نے کہاکہ پنجاب بھر میں ہزاروں اساتذہ عرصہ دراز سے ترقیوں کے منتظر تھے۔

یہ بھی پڑھیں: آصف زرداری کا زبردست یارکر، پی ٹی آئی کی متعدد اہم وکٹیں گرا دیں