9 مئی کی تخریب کاری میں ملوث خواتین کے اعدادوشمار جاری 

May 31, 2023 | 22:31:PM
 9 مئی کی تخریب کاری میں ملوث خواتین کے اعدادوشمار جاری 
کیپشن: عامر میر، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)صوبائی وزیر اطلاعات عامر میر نے 9 مئی کی تخریب کاری میں ملوث خواتین کے اعدادوشمار جاری کر دیئے۔
وزیر اطلاعات عامر میر نے کہاہے کہ پولیس کو مطلوب 300 خواتین میں سے کل 46 خواتین گرفتار ہوئیں،گرفتار 46 خواتین میں سے اب تک 29 ضمانت پر رہا ہو چکی ہیں،ان کاکہناتھا کہ شناخت پریڈ کیلئے جیل میں موجود خواتین کی تعداد صرف 17 ہے،قانون کے مطابق ان خواتین کی شناخت پریڈ ہونے سے پہلے ملاقات ممکن نہیں،تمام گرفتار ملزمان کیلئے پاکستانی قوانین کا اطلاق ایک جیسا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آصف زرداری کا زبردست یارکر، پی ٹی آئی کی متعدد اہم وکٹیں گرا دیں
 عامر میرکاکہناتھاکہ قانون کے مطابق نہ تو کسی سے زیادتی ہوگی اور نہ ہی کسی کو کوئی رعایت ملے گی،گرفتار ملزمان کی شناختی پریڈ کا طریقہ کار بھی قانون میں درج ہے،قانون کے مطابق ملزم کو شناخت سے پہلے گواہ یا کسی اور کو دیکھنے کی اجازت نہیں،شناخت سے پہلے ملزم کی کسی بھی شخص سے ملاقات نہیں کروائی جاتی۔ 
صوبائی وزیر نے کہاکہ چہرے کو چھپانے جیسے قانونی تقاضوں کو پورا کرنے میں ناکامی پراسیکیوشن کی ناکامی کا باعث بن سکتی ہے،ایک نام نہاد سیاسی جماعت پوائنٹ سکورنگ کیلئے خواتین کی تعداد کو بڑھا چڑھا کر پیش کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بجٹ سے قبل اساتذہ کیلئے بڑی خوشخبری