(ویب ڈیسک)پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی اداکارہ انعمتا قریشی اپنے سسرال میں ہونے والے ظلم و ستم پر سوشل میڈیا پر کھل کر بول پڑیں ۔
تفصیلات کے مطابق اداکارہ انعمتا کی جانب سے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر سسرال میں خود پر ہونے والے ظلم اور ناانصافی سے متعلق متعدد سٹوریز شیئر کی گئی ہیں جن میں وہ اپنی ساس اور ساس کی بہن سے متعلق بات کر رہی ہیں۔
اداکارہ نے اپنی پوسٹ پر انکشاف کیا کہ" اُن کی ساس کا کہنا ہے کہ مجھے اس بات کا شکر ادا کرنا چاہیے کہ اُن کے بیٹے نے ابھی تک مجھے طلاق نہیں دی ہے، کیوں کہ میرا تعلق شوبز سے ہے اس لیے میں گھر بسانے کے لائق لڑکی نہیں ہوں,اُن کی ساس اپنی بہن کے ساتھ مل کر مجھے اور میرے گھر والوں کو گالیاں دیتی ہیں اور برا بھلا بولتی ہیں۔"
اداکارہ نے حال ہی میں سسرال سے علیحدہ ہونے کا ذہن بنا لیا ہے اس پر بھی اُن کی ساس نے اُنہیں ناصرف گالیاں دیں بلکہ اُن پر ہاتھ بھی اٹھایا اور اُن کی والدہ اور بہنوں کو بھی برا بھلا کہا۔
اداکارہ نے انکشاف کیا کہ" اُن کی ساس کی بہن نے اُن کی والدہ کو بھی ایک لڑائی کے دوران زخمی کر دیا تھا اور اُنہیں بھی تشدد کا نشانہ بنایا تھا.
انعمتا نے لکھا کہ" وہ اپنے بیٹے کی خوشگوار ماحول میں پرورش کے لیے علیحدگی چاہتی ہیں مگر اس مرحلے کو بھی اُن کی ساس نے مشکل ترین بنا دیا ہے اور گھر تبدیل کرنے میں مشکلات پیدا کر رہی ہیں۔"
انعمتا نے بتایا کہ اُن کی ساس اُن کے پیسوں سے ہی خریدے گئے راشن کو چھپا دیتی ہیں، وہ اکثر اوقات ہی بھوکی رہتی ہیں۔