(24 نیوز)وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا۔
وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ پیٹرول کی قیمت میں 8 روپے فی لٹر کمی کی جا رہی ہے ،جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 262 روپے فی لٹر ہو گئی،حکومت کی جانب سے ہائی سپیڈ ڈیزل کی 5 روپے کمی کی گئی ،ہائی سپیڈڈیزل کی فی لٹر قیمت 253 روپے ہو گئی۔
وزیر خزانہ نے کہاکہ لائٹ سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی 5 روپے کمی کی گئی ہے ، لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت 253 روپے ہو گئی جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں کوئی ردوبدل نہیں کیاگیا۔
اسحاق ڈار کاکہناتھا کہ نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگا،پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتیں 15 جون تک برقرار رہیں گی،انہوں نے کہاکہ عوام کو ریلیف کی فراہمی کیلئے ہر ممکن کوشاں ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کپتان کے ایک کھلاڑی کا ساتھ چھوڑنے کا اعلان